Social Links

Moonsoon Plantation Drive 2025 at District Shangla

ڈپٹی کمشنر شانگلہ جناب محمدفوادخان صاحب اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا جناب نعمان مجاہد کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر شانگلہ جناب فرھاد علی خان نے ضلعی انتظامیہ شانگلہ کے تعاون سے مون سون فروٹ اینڈ انڈیجینس ٹری پلانٹیشن ڈرائیو کا باقاعدہ آغاز کیا۔

اس مہم کا باقاعدہ آغاز ڈپٹی کمشنرمحمد فواد خان کے نگرانی میں ہوا اور اس موقع پر ڈی سی آفس کے کمپاونڈ میں پودے لگائے گئے۔

اس مہم کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنا، اور نوجوانوں میں شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔

مہم کے آغاز میں شانگلہ کے عوام اور خصوصاً نوجوانوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا اور یہ عزم کیا کہ ہم اپنے ارد گرد کے ماحول میں مختلف پھلدار اور مقامی درخت لگائیں گے۔

اس مہم میں انشاء اللہ ڈسٹرکٹ یوتھ افئیر شانگلہ ضلعی انتظامیہ اور شانگلہ کے نوجوانوں کے تعاون سے شانگلہ کے مختلف علاقوں میں تقریباً 300 پھلدار اور علاقائی پودے لگائیں گے۔

شہریوں سے اپیل ہے کہ شجرکاری کے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور درختوں کی دیکھ بھال بھی کریں۔ پودا لگالینا ہی کافی نہیں بلکہ اس کی حفاظت بھی اتنی ہی اہم ہے۔

ایک پودا لگائیں، ایک زندگی بچائیں۔ آپ بھی اس نیک کام میں شامل ہوں۔


  • Event Category
    new
  • Date
    2025-07-11
  • Audience
    60
  • Participants
    60

  • Venue
    District Shangla

>