Social Links

Moonsoon Plantation Drive 2025 at District Bajaur

ڈپٹی کمشنر باجوڑ، شاہد علی خان، اور ڈائریکٹر امور نوجوانان خیبر پختونخوا، ڈاکٹر نعمان مجاہد، کی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر باجوڑ کے زیر نگرانی اسپورٹس کمپلیکس خار میں مون سون شجرکاری مہم کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔

اس مہم میں پچاس سے زیادہ پھلدار پودے لگائے گئے ـ اس تقریب میں ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفسر، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر اور دیگر مہمانوں نے پودے لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی اور دیگر مقررین نے درختوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ درخت اور جنگلات نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں مددگار ہیں بلکہ موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے بھی ناگزیر ہیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور ان کی حفاظت کو یقینی بنائیں تاکہ ایک سر سبز و صاف ماحول قائم کیا جا سکے۔


  • Event Category
    new
  • Date
    2025-07-11
  • Audience
    40
  • Participants
    40

  • Venue
    District Bajaur

>