Social Links

Seminar Raah-e-Rast at District Mohmand

ضلع مہمند کے سب جیل غلنئی میں سیمینار "راہِ راست" کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد جیل میں قید افراد کو اصلاح کی راہ دکھانا اور مثبت طرزِ زندگی اپنانے کی ترغیب دینا تھا۔ "راہِ راست" کا مفہوم درست راہنمائی اور صحیح راستے کی جانب واپسی ہے۔ اس پروگرام کے دوران قیدیوں کی خصوصی کونسلنگ کی گئی تاکہ وہ معاشرتی اقدار، اخلاقیات اور مثبت رویوں کی جانب مائل ہو سکیں۔

اس پروگرام میں نہ صرف اصلاحی نشستیں شامل تھیں بلکہ محکمہ کھیل ضلع مہمند کے تعاون سے مختلف کھیلوں کی سرگرمیاں بھی منعقد کی گئیں تاکہ قیدی جسمانی و ذہنی طور پر تندرست رہیں اور صحت مند تفریح حاصل کر سکیں۔

یہ بامقصد پروگرام ضلع یوتھ آفس مہمند نے ضلع انتظامیہ مہمند، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس مہمند، سحر ویلفئیر فاؤنڈیشن مہمند اور سب جیل غلنئی کی انتظامیہ کے اشتراک سے منعقد کیا۔ اس تقریب میں مسٹر محمد حارث (ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر مہمند)، مسٹر فیصل جاوید (ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مہمند)، مسٹر حامد اللہ چیئرمین سحر ویلفئیر فاؤنڈیشن مہمند ، سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سب جیل غلنئی نے شرکت کی اور اس اہم قدم کو سراہا۔

یہ پروگرام اصلاحِ احوال اور بہتر معاشرتی رویوں کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم عملی قدم ہے۔


  • Event Category
    new
  • Date
    2025-07-09
  • Audience
    80
  • Participants
    80

  • Venue
    District Mohmand

>