Social Links

Inter Madaris Speech Competition at District Torghar

ضلعی یوتھ آفس تورغر کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر تورغر کی ہدایات پر مدارس کے طلباء کے مابین ایک تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب جوش و خروش سے منعقد ہوئی جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر جدباء نے بطور مہمانِ خصوصی کی۔ تقریری مقابلے کا موضوع "حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ" تھا، جس پر مختلف مدارس کے طلباء نے پرجوش انداز میں تقاریر پیش کیں اور حضرت امام حسینؓ کی بے مثال قربانی، حوصلے اور پیغام کو اجاگر کیا۔ طلباء نے بھرپور انداز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے سے مقابلہ کیا۔ مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے تین طلباء کو شیلڈز اور نقد انعامات سے نوازا گیا، جبکہ تمام شرکاء میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔ تقریب کے اختتام پر ضلعی یوتھ آفیسر نے اسسٹنٹ کمشنر تورغر کو مہمانِ خصوصی کی شیلڈ پیش کی، جبکہ تقریری مقابلے کے ججز اور میزبان مدرسے کے ناظم کو بھی شیلڈز دے کر ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔


  • Event Category
    new
  • Date
    2025-07-09
  • Audience
    90
  • Participants
    90

  • Venue
    District Torghar

>