Social Links

Three Month Youth Skill Development Programme at District Shangla
ڈائریکٹر یوتھ افئیرز خیبر پختونخوا نعمان مجاہد صاحب اور ڈپٹی کمشنر شانگلہ محمد فواد صاحب کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ضلع یوتھ آفس شانگلہ کے زیر اہتمام نوجوانوں کی فنی تربیت کے لیے جاری تین ماہ کے کمپیوٹر اور الیکٹریشن کورس کی کامیاب تکمیل کے بعد ایک پُروقار اختتامی تقریب منعقد کی گئی۔
اس پروگرام کا بنیادی مقصد ضلع شانگلہ کے نوجوانوں کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق فنی تعلیم و تربیت فراہم کرنا تھا، تاکہ وہ نہ صرف اپنے لیے روزگار کے بہتر مواقع پیدا کر سکیں بلکہ ملک کی ترقی میں بھی فعال کردار ادا کریں۔
کمپیوٹر کورس میں نوجوانوں کو بنیادی کمپیوٹر آپریٹنگ، MS Office، انٹرنیٹ، اور ڈیجیٹل سکلز سے روشناس کروایا گیا، جبکہ
الیکٹریشن کورس میں وائرنگ، سیفٹی، لوڈ مینجمنٹ اور عملی مشقوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔
اختتامی تقریب میں شرکاء کو اسناد تقسیم کی گئیں، اور کامیاب طلباء نے اپنے خیالات اور کورس کے دوران حاصل ہونے والے تجربات شیئر کیے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اس ہنر کو اپنے معاشی استحکام اور معاشرے کی خدمت کے لیے استعمال کریں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے یوتھ آفس کی کاوشوں کو سراہا اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سیکھنے کا عمل جاری رکھیں اور خود کو ایک باہنر، خود کفیل اور ذمہ دار شہری کے طور پر معاشرے میں پیش کریں۔
ضلع یوتھ آفس شانگلہ کا یہ قدم نوجوانوں کو بااختیار بنانے، بے روزگاری کے خاتمے، اور ہنر مند پاکستان کی تعمیر کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
آئیں! ہم سب مل کر نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہنر دیں، تاکہ وہ روشن مستقبل کی جانب بڑھ سکیں۔
-
Event Category
new -
Date
2025-07-09 -
Audience
50 -
Participants
50 -
Venue
District Shangla




>