Social Links

Moonsoon Plantation Drive 2025 at District Bannu

بنوں میں مون سون شجرکاری مہم کا آغاز — ضلعی انتظامیہ اور محکمہ امور نوجوانان کی مشترکہ تعاون سے بنوں کو سرسبز بنانے کا مشن جاری

مہم کے ابتدائی مرحلے میں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 3 اور گورنمنٹ سینٹنل مڈل سکول نمبر 4 میں سرگرمیاں منعقد ہوئیں، جہاں محمکہ امور نوجوانان کے 20 نوجوان والنٹیئرز نے 30 پودے لگا کر مہم کا عملی آغاز کیا۔

اس موقع پر مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح

اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر اللہ نواز خان اور یوتھ آفیسر بنوں محمد زاہد خٹک نے کیا ،افتتاح کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ "درخت ہماری زمین کے محافظ ہیں۔ شجرکاری نہ صرف ماحولیاتی بہتری بلکہ انسانیت کی بقاء کے لیے ناگزیر ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اپنی آنے والی نسلوں کے لیے سبز اور محفوظ ماحول چھوڑ کر جائیں۔"

ماحولیاتی آلودگی، گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلی جیسے عالمی خطرات سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ بنوں اور محکمہ امور نوجوانان کے باہمی تعاون سے مون سون شجر کاری مہم کا شاندار آغاز کر دیا گیا۔ اس مہم کا مقصد عوام میں شجرکاری کا شعور بیدار کرنا اور بنوں کو ایک سرسبز، محفوظ اور صحت مند ماحول مہیا کرنا ہے۔ اس موقع پر

عوام سے اپیل کی کہ وہ مون سون شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لیں اور زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر اپنے ماحول کو سرسبز و شاداب بنائیں۔ زمینی درجہ حرارت میں کمی لانا اور آئندہ نسلوں کے لیے ایک صاف و شفاف فضا فراہم کرنا ہے۔

ضلعی انتظامیہ اور محکمہ امور نوجوانان کی جانب سے عوام سے پرزور اپیل کی گئی ہے کہ وہ نہ صرف اسکولوں بلکہ اپنے گلی محلوں، گھروں، دفاتر، پارکوں اور کھلی جگہوں میں بھی زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔

شجری کاری مہم کے دوران سکول لیڈرز صاحبزادہ اویس خان محمد اقبال ، فہد نیاز خان نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ،انہوں نے عزم کیا کہ محکمہ امور نوجوانان کے ساتھ مل کر بنوں کے نوجوانوں کے لیے اہم کردار ادا کریں گے۔

درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔، سبز پاکستان، محفوظ مستقبل کی حاطر شجرکاری صرف آج کی نہیں بلکہ آنے والے کل کی ضرورت ہے۔

مون سون سیزن کو سبز انقلاب کا آغاز بنائیں اور وطن عزیز کو ماحولیاتی تباہی سے بچا کر ایک محفوظ مستقبل کی بنیاد رکھیں۔


  • Event Category
    new
  • Date
    2025-07-09
  • Audience
    60
  • Participants
    60

  • Venue
    District Bannu

>