Social Links

15 Days Graphic Designing Course for Youth at District Charsadda
ضلع چارسدہ میں ضلعی یوتھ آفس کے زیرِ اہتمام منعقدہ 15 روزہ گرافک ڈیزائننگ کورس کامیابی سے مکمل ہوا۔ اس کورس میں نوجوانوں نے نہ صرف بنیادی سافٹ ویئرز سیکھے بلکہ عملی طور پر ڈیزائننگ میں مہارت بھی حاصل کی۔
کورس کی اختتامی تقریب کا انعقاد جوان مرکز چارسدہ میں کیا گیا، جس کے معزز مہمانِ خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چارسدہ جناب قیصر خان کنڈی صاحب تھے۔ انہوں نے طلباء کے تخلیقی ڈیزائنز کی بھرپور تعریف کی اور نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں کے سیکھنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
اس کورس کے ٹرینرز جناب شاہ فیصل ریاض اور ہارون خان نے بھی اپنے طلباء کی محنت، تخلیقی صلاحیتوں اور سیکھنے کے جذبے کو سراہا۔
ضلعی یوتھ آفیسر جناب فہیم جان درانی صاحب نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا اور نوجوانوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ آج کی دنیا ڈیجیٹل ہو چکی ہے، اگر آپ کے پاس مہارت (Skills) نہیں ہے تو آپ کا مستقبل خطرے میں ہے۔ کامیاب زندگی کے لیے ہنر سیکھنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
تقریب کے دوران مہمانِ خصوصی جناب قیصر خان کنڈی صاحب نے کورس ٹرینرز کو ان کی محنت اور رہنمائی پر اعزازی شیلڈز پیش کیں۔
یقیناً یہ کورس نوجوانوں کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے جو ان کے روشن مستقبل کی طرف ایک مضبوط قدم ہے۔
-
Event Category
new -
Date
2025-07-08 -
Audience
60 -
Participants
60 -
Venue
Jawan Markaz, District Charsadda





>