Social Links

Positive Use of Social Media at District Shangla

ڈائریکٹر یوتھ افئیرز خیبر پختونخوا نعمان مجاہد صاحب اور ڈپٹی کمشنر شانگلہ محمد فواد صاحب کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ یوتھ افئیرز شانگلہ کی جانب سے ضلع شانگلہ کی تحصیل چکیسر میں سوشل میڈیا کے مثبت استعمال اور منفی خبروں سے خبردار کرنے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس کا موضوع تھا:

📌 "سوشل میڈیا پر غلط معلومات کا تدارک"

اس سیمینار میں ماہرین، نوجوانوں، طلباء اور سوشل میڈیا صارفین نے شرکت کی۔

سیمینار کا مقصد نوجوانوں میں شعور پیدا کرنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی جھوٹی خبروں، گمراہ کن معلومات اور پروپیگنڈے سے کیسے خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

🗣️ مقررین نے مؤثر تحقیق، حقائق کی تصدیق (Fact-checking) اور ذمہ دارانہ رویے کو اپنانے پر زور دیا۔

آئیں! ہم سب مل کر ایک باخبر، ذمہ دار اور پرامن ڈیجیٹل معاشرہ تشکیل دیں

سیمینار کے اختتام پر مقررین میں شیلڈز تقسیم کیے گئے۔


  • Event Category
    new
  • Date
    2025-07-08
  • Audience
    150
  • Participants
    150

  • Venue
    Ditrict Shangla

>