Social Links

Session on Youth Encourgment towards Positive and Useful Activities at District Khyber

گورنمنٹ ہائی سکول پائندی للمہ ملاگوری ضلع خیبر میں محکمہ یوتھ آفیئرز اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کاوشوں سے ایک روزہ آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا موضوع "نوجوانوں کی توجہ مثبت و مفید سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا" تھا۔ سییشن میں تحصیل ملاگوری سے تعلق رکھنے والے درجنوں نوجوانوں،طلباء اور مقامی نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سیشن کا آغاز تلاوت کلام پاک اور مقامی نوجوانوں کی نعت خوانی سے کی گئی۔ پشاور سے تعلق رکھنے والے ماسٹر ٹرینر و پبلک سپیشلسٹ عتیق الرحمٰن،ماسٹر ٹرینر آفتاب احمد، ماہر تعلیم ڈاکٹر محمد عثمان، قاری و مولانا اختراسلام نے شرکاء کو منفی سرگرمیوں سے اجتناب اور مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے اور مستقبل میں اس کے اثرات کے بارے میں اپنے خیالات و تجربات سے استفادہ کیا۔اس موقع پر سینئر ماہرین تعلیم، سوشل ورکرز نے نوجوانوں کو معاشرے میں بامقصد کردار ادا کرنے، تعلیم، سماجی خدمات اور ٹیکنالوجی کے مثبت استعمال پر زور دیا۔ ڈاکٹر محمد عثمان، افتاب احمد ملاگوری، اور دیگر مہمانوں نے کہا کہ ایسے سیشن نوجوانوں کو رہنمائی، شعور اور ترقی کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ پروگرام کے آخر میں شرکاء کیلئے ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ محکمہ یوتھ آفیئرز کی جانب سے مہمانوں کو خصوصی اعزازی شیلڈز بھی پیش کئے گئے۔ خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے رہنما اختر رسول ملاگوری نے ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر اور ضلعی حکام کو اس مفید سرگرمی کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔


  • Event Category
    new
  • Date
    2025-07-07
  • Audience
    70
  • Participants
    70

  • Venue
    District Khyber

>