Social Links

Youth Parliamentary Session at District Swat

حسب الحکم ڈپٹی کمشنر سوات جناب سلیم جان صاحب اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا جناب نعمان مجاہد کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر سوات جناب حیدر علی نے Young Leader Parliament کے نوجوانوں کے اشتراک سے Youth Parliamentary Session کا انعقاد کیا ۔ جس میں صوبہ بھر کے نوجوانوں نے شرکت کی۔

یہ خصوصی سیشن نوجوانوں کو قیادت، گفت و شنید، اور جمہوری عمل سے روشناس کرانے کے لیے ترتیب دیا گیا۔ سیشن کا مقصد نوجوانوں کو اپنی آواز بلند کرنے، مسائل کی نشاندہی کرنے اور ان کے ممکنہ حل تجویز کرنے کا موقع فراہم کرنا تھا۔

اس تقریب کے مہمانِ خصوصی

جنا شاہد علی خان سٹی مئیر تھے، جنہوں نے نوجوانوں کی کوششوں کو سراہا اور ان کی قیادت میں دلچسپی کو معاشرے کے لیے مثبت قدم قرار دیا۔

یہ اقدام نوجوانوں کی استعداد کار میں اضافے، خود اعتمادی کے فروغ، اور ایک بااختیار و ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل کی جانب اہم پیش رفت ہے۔


  • Event Category
    new
  • Date
    2025-07-05
  • Audience
    50
  • Participants
    50

  • Venue
    District Swat

>