Social Links

Seminar on Importance of Nimaz at District Charsadda
محکمہ امورِ نوجوانان چارسدہ کے زیرِ اہتمام "نماز کی اہمیت" کے عنوان سے ایک بامقصد تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس خصوصی سیشن میں ٹرینر عدیل خان نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں نماز کے روحانی، اخلاقی اور معاشرتی فوائد پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے نہایت مؤثر انداز میں نوجوانوں کو نماز کی طرف راغب کرنے کے لیے سادہ اور دل نشین انداز اختیار کیا۔
ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر، فہیم جان درانی نے بھی سیشن سے خطاب کیا۔ انہوں نے نوجوانوں کو نہ صرف نماز کی اہمیت سمجھائی بلکہ یہ بھی واضح کیا کہ محکمہ امورِ نوجوانان نہ صرف دنیاوی مہارتوں (skills) کے فروغ پر توجہ دے رہا ہے بلکہ روحانی و اخلاقی تربیت کے لیے بھی اس نوعیت کے سیشنز کا انعقاد باقاعدگی سے کرتا رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی نسل کی ہمہ جہت ترقی کے لیے دینی اور دنیاوی دونوں پہلوؤں کا احاطہ ضروری ہے۔
یہ سیشن نوجوانوں میں نماز کی اہمیت اجاگر کرنے اور ان کے کردار کی تعمیر میں ایک اہم قدم ثابت ہوا۔
-
Event Category
new -
Date
2025-07-04 -
Audience
80 -
Participants
80 -
Venue
District Youth Office Charsadda




>