Social Links

International Day Against Drug Abuse and Illicite Trafficking at District Swat

آج کا دن پوری دنیا میں منشیات کے مضر اثرات اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف شعور و آگہی پیدا کرنے کے لیے منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات جناب شہزاد محبوب اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا جناب نعمان مجاہد کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر سوات جناب حیدر علی نے ایک آگاہی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس تقریب کا مقصد نوجوانوں کو منشیات کے خطرناک اثرات سے آگاہ کرنا اور ایک منشیات سے پاک معاشرے کے قیام کی کوششوں کو فروغ دینا ہے۔

تقریب میں ماہرین نے نشے کے نقصانات، اس کی قانونی و سماجی پیچیدگیوں، اور بچاؤ کی تدابیر پر روشنی ڈالی۔

ہم سب کا فرض ہے کہ نشے کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کریں اور اپنے نوجوانوں کو اس لعنت سے محفوظ رکھیں۔

منشیات نہیں، زندگی ہاں!


  • Event Category
    new
  • Date
    2025-06-26
  • Audience
    200
  • Participants
    200

  • Venue
    District Swat

>