Social Links

Plantation Drive and Exposure Tour to Batakundi District Hangu

ضلعی انتظامیہ ہنگو، ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ آفئیرز خیبر پختونخوا اور ضلعی امور نوجوانان ہنگو کی نگرانی میں کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ہنگو کیمپس کے طلباء کا تین روزہ ٹور کامیابی سے اختتام پذیر۔

ٹور میں شامل طلباء اور سٹاف کو ڈپٹی کمشنر ہنگو جناب گوہر زمان وزیر اور اسسٹنٹ کمشنر ہنگو جناب اسفندیار خالد نے رخصت کیا تھا جو ہنگو سے براستہ مانسہرہ ناران پہنچا۔ راستے میں طلباء مختلف تفریحی مقامات کے نظاروں سے لطف اندوز ہوئے۔ ناران پہنچنے پر ڈائریکٹر یوتھ افئیرز خیبر پختونخوا جناب نعمان مجاھد صاحب کی ھدایات پر طلباء اور سٹاف کیلئے باٹھہ کنڈی یوتھ ہاسٹل ناران میں انتظام کیا گیا تھا۔

ٹور کے دوران طلباء کیلئے مختلف معلوماتی اور تربیتی سیشنز کا بھی اہتمام کیا گیا تھا تاکہ تفریح کے ساتھ ساتھ طلباء کی ذہنی بڑھوتری بھی ہوسکے۔

اس حوالے سے پہلا سیشن ماحولیات اور اس کی تباہی اور اس کو کس طرح روکا جاسکتا ہے، کے حوالے سے ہوا جس میں طلباء نے بھرپور شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ یوتھ افیسر ھنگو خانب رضاءاللہ نے موضوع کے حوالے سے مختلف پیرایوں میں بات کی اور طلباء کے سوالوں کے جوابات دئے۔

اگلا سیشن کیرئیر کونسلنگ کے حوالے سے تھا جس میں عنقریب ڈگری مکمل کرنے والے طلباء کو خصوصی ٹپس اور مفید مشورے دئیے گیے۔ اس سیشن کو پروفیسر ڈاکٹر احمد صاحب نے کنڈکٹ کیا۔ پروفیسر احمد صاحب مینجمنٹ میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے طلباء کے سوالات بھی سنے اور ان کے مدلل جوابات دئے۔

طلباء نے لالا زار پکنک پائینٹ تک ہائکنگ بھی کی اور زپ لائن کی سواری سے بھی لطف لیا۔

ٹور کے آخری دن پھلدار درختوں کی شجرکاری بھی کی گئی۔ ٹور کا اختتام ایک یادگار طلباء پشتو اور اردو مشاعرے سے ہوا جس سے نہ صرف طلباء محضوض ہوئے بلکہ اس کو اپنی انمٹ یادوں کا حصہ بنا دیا۔


  • Event Category
    new
  • Date
    2025-06-24
  • Audience
    60
  • Participants
    60

  • Venue
    University of Kohat Hangu Campus District Hangu

>