Social Links

Talent Hunt Naat Qirat Competition at District Mohmand

ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مہمند نے AMF فاؤنڈیشن کے تعاون سے تحصیل پڑانگ غار ڈسٹرکٹ مہمند میں ایک بھرپور نعت و قرات مقابلے کا انعقاد کیا۔ جس میں تحصیل پڑانگ غار ضلع مہمند کے مختلف اعلیٰ مدارس کے ہونہار طلباء نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی جناب محبوب شیر صاحب تھے۔ اس کے علاوہ دوسرے مہمانوں میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئر مہمند جناب نصیب جان، چیئرمین اے ایم ایف فاؤنڈیشن اصغر خان مہمند، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر محمد حارث اور مہمند کے معروف علمائے کرام سمیت معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

طلباء نے نعت اور قرات میں اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی خوبصورت آوازوں اور دلکش پرفارمنس سے سامعین کو مسحور کیا۔ نوجوان طلباء نے اپنے فن کے ذریعے اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے ماحول عقیدت و احترام سے بھر دیا۔

ان کی محنت اور لگن کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے دونوں زمروں میں جیتنے والوں اور شرکاء کو نقد انعامات اور سرٹیفیکیٹس سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ تقریب کے مہمانوں اور منتظمین کو شیلڈز اور سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا


  • Event Category
    new
  • Date
    2025-06-22
  • Audience
    300
  • Participants
    300

  • Venue
    District Mohmand

>