Social Links

Career Counselling Session at District Bannu

بنوں میں نوجوانوں کی رہنمائی اور فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم اقدام کے تحت بنوں میں ایک کیئر کونسلنگ سیشن اور سٹوڈنٹس کوپیریشن آرگنائزیشن کا گرینڈ اوپننگ سرمنی کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کا اہتمام بنوں کے نوجوانوں نے محکمہ امورِ نوجوانان بنوں اور ضلعی انتظامیہ بنوں کے تعاون سے کیا۔

پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو کیریئر کے مختلف مواقع سے آگاہ کرنا، ان کی پیشہ ورانہ تربیت کی راہیں متعین کرنا، اور ان کے اندر خود اعتمادی کو فروغ دینا تھا۔ سیشن میں تجربہ کار ٹرینرز، ماہرین تعلیم، اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مقررین نے نوجوانوں سے خطاب کیا۔

تقریب میں ضلعی انتظامیہ بنوں کے اسٹٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر اللہ نواز اور محکمہ امورِ نوجوانان کے افسران، سول سوسائٹی کے افراد اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے پروگرام کو سراہتے ہوئے اسے بنوں کے نوجوانوں کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، اور ان کی رہنمائی و تربیت کے لیے ایسے پروگرامز کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ضلعی انتظامیہ اور محکمہ امورِ نوجوانان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی نوجوانوں کے لیے مزید ایسے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

پروگرام کے آخر میں شرکاء نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے مثبت اور مفید سیشنز کا انعقاد نوجوانوں کے لیے نہایت ضروری ہے تاکہ وہ معاشرے میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔


  • Event Category
    new
  • Date
    2025-06-14
  • Audience
    150
  • Participants
    150

  • Venue
    District Bannu

>