Social Links

Seminar on Entreprenurship at District Dir Lower

ڈپٹی کمشنر لوئر دیر محمد عارف خان کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفس لوئر دیر کے زیرِ اہتمام عبدالولی خان یونیورسٹی کیمپس تیمرگرہ میں "مقامی سطح پر کاروبار کیسے شروع کیا جائے" کے موضوع پر ایک روزہ سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء، طالبات، اساتذہ اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔سیمنار کے مہمانانِ خصوصی میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر جہان زیب پاشاہ، بے نظیر بھٹو یونیورسٹی شیرینگل کے پروفیسر ڈاکٹر واجد رضا ، عبدالولی خان یونیورسٹی تیمرگرہ کیمپس کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر منہاج الدین اور پروفیسر اجمل خان ہیڈ آف منیجمنٹ سائنسز عبد الولی خان کیمپس شامل تھے۔ سیمنار کے دوران ڈاکٹر واجد رضا نے کاروباری مواقع، مارکیٹ اسیسمنٹ اور کاروباری حکمتِ عملی پر تفصیلی گفتگو کی۔ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر جہان زیب پاشاہ نے اپنی خطاب میں کہا کہ اس طرح کے پروگراموں کا مقصد نوجوانوں کو اس بات کی ترغیب دینا ہے کہ وہ اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ ہلکے پھلکے کاروبار شروع کریں تاکہ فارغ التحصیل ہونے کے بعد اگر روزگار کے مواقع میسر نہ ہوں تو وہ خود کاروبار کر کے خود کفیل بن سکیں۔ شرکاء نے سیمنار کو معلوماتی اور حوصلہ افزا قرار دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں مقامی سطح پر تجارت کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں گے تقریب کے اختتام پر مہمانوں میں اعزازی شیلڈز اور طلباء وطالبات میں سرٹفکیٹس تقسیم کی گئ


  • Event Category
    new
  • Date
    2025-06-03
  • Audience
    150
  • Participants
    150

  • Venue
    District Dir Lower

>