Social Links

Youm-e-Takbeer at District Karak
*28 مئی یومِ تکبیر کے سلسلے میں ڈی سی آفس تا تحصیل چوک ریلی کا انعقاد، افسران اور سماجی شخصیات کی شرکت*
ملک بھر کی طرح ضلع کرک میں بھی 28 مئی یومِ تکبیر پورے جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کرک شکیل احمد جان کی ہدایات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر کرک احمد مغیث کی سربراہی میں ڈی سی آفس تا تحصیل چوک ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف کرک سعود، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد فیاض، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II کرک بہارالدین، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کرک فضل اکبر خٹک، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر کرک کامران وزیر، ضلعی ایجوکیشن آفیسر میل کرک، ٹی ایم اے حکام، خٹک اتحاد کے مشران، ضلعی خطیب، صحافی برادری، سوشل ایکٹویسٹ، ریسکیو 1122 حکام، محکمہ پبلک ہیلتھ کرک کی جانب سے ملک مشتاق خٹک، محکمہ بلدیات کے افسران اور تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔
ریلی کے موقع پر نعرہ تکبیر، پاکستان زندہ آباد، افواج پاکستان پائندہ آباد کے نعرے لگائے گئے۔ شرکاء نے اپنے خطاب میں یومِ تکبیر کے موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن پاکستان کی خودمختاری مزید مضبوط ہوئی اور پاکستان ترقی کے ایک نئے سفر پر گامزن ہوا۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر کرک احمد مغیث نے ریلی میں شرکت کرنے والوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اہلیانِ کرک کے جذبہ حب الوطنی کو سراہا۔ ریلی کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعائیں کی گئی۔
-
Event Category
new -
Date
2025-05-28 -
Audience
150 -
Participants
150 -
Venue
District Karak





>