Social Links

Inter Madaris Naat Qirat Competition at District Charsadda

بین المدارس مقابلہ حسنِ قرأت و نعت خوانی

محکمہ امورِ نوجوانان چارسدہ کے زیرِ اہتمام جامعہ فیض القرآن، تحصیل شبقدر میں بین المدارس حسنِ قرأت و نعت خوانی کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ اس بابرکت پروگرام کا بنیادی مقصد دینی مدارس کے طلبہ کے اندر موجود صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

اس مقابلے میں شبقدر کے مختلف مدارس کے طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام میں متعدد علمائے کرام اور دینی شخصیات بھی شریک ہوئیں، جنہوں نے طلبہ کی کارکردگی کو سراہا اور ان کی دینی خدمات کی تعریف کی۔

مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا۔ حسنِ قرأت اور نعت خوانی دونوں کیٹیگریز کے لیے انعامات علیحدہ علیحدہ رکھے گئے، پہلی پوزیشن 5000 دوسری 3000 اور تیسری 2000

ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر جناب فہیم جان درانی نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا:

> "نوجوانوں کا دینی علوم کی طرف رجحان اور ان کی فطری صلاحیتیں ہمارے معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ آج کے پروگرام نے اس حقیقت کو مزید اجاگر کیا ہے کہ ہمارے مدارس کے طلبہ میں علمی و فکری استعداد موجود ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ایسے مواقع فراہم کرتے رہیں تاکہ یہ نوجوان آگے بڑھ کر قوم و ملت کی خدمت کر سکیں۔ محکمہ امورِ نوجوانان مستقبل میں بھی ایسے پروگرامات کا انعقاد کرتا رہے گا تاکہ ہر سطح پر نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔"

پروگرام میں آ ئے مہمانوں میں شیلڈز تقسیم کئے گئےاور پوزیشن ہولڈرز میں سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔


  • Event Category
    new
  • Date
    2025-05-22
  • Audience
    150
  • Participants
    150

  • Venue
    District Charsadda

>