Social Media Links

Science and Arts Exhibition held on 9 December 2025 at District Shangla

ڈپٹی کمشنر شانگلہ جناب محمد فواد خان اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا جناب ڈاکٹر نعمان مجاہد کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر شانگلہ کی نگرانی سن رائز پبلک سکول شانگلہ میں "سائنس اینڈ آرٹس ایگزیبیشن" کے نام سے ایک روزہ ایگزیبیشن منعقد کیا گیا جس کا مقصد طلباء کے تخلیقی صلاحیتوں، علم اور خود اعتمادی کو فروغ دینا ہے۔

اس پروگرام میں مختلف کلاسس کے طلبہ نے حصہ لیا اور اپنی تخلیقی و تعلیمی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ پیش کیا۔

اس ایگزیبیشن میں طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ضلعی انتظامیہ/ محکمہ یوتھ افیئرز کی سرپرستی میں اس پروگرام کو کامیاب اور مؤثر بنایا۔

ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز کی جانب طلبہ، اساتذہ اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ آئندہ بھی نوجوانوں اور طلباء کے لیے مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کے انعقاد میں ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔


📋 Event Details
  • Event Date
    09-12-2025
  • No of Audience
    150
  • No of Participants
    150
  • Event Venue
    District Shangla

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo