Social Media Links
Young Leader Winter Camp 2025 at District Swat
ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا نعمان مجاہد کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر سوات حیدر علی نے ہاک یوتھ وژن کے تعاون سے تحصیل بحرین، ضلع سوات میں 5 روزہ ینگ لیڈرز کیمپ (ونٹر 2025) کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔
اس کیمپ کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنا، ان میں لیڈرشپ، ٹیم ورک، نظم و ضبط اور سماجی ذمہ داری کا جذبہ پیدا کرنا تھا۔ کیمپ میں مختلف تربیتی سیشنز، گروپ سرگرمیوں، آگاہی لیکچرز، اور شخصیت سازی کے موضوعات پر خصوصی پروگرامز کا اہتمام کیا گیا۔
تحصیل بحرین کے نوجوانوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ کیمپ میں شرکت کی اور اس موقع پر پیشہ ور ٹرینرز نے نوجوانوں کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اہم مہارتیں فراہم کیں۔
ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر سوات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوانوں کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے ایسے مثبت اور تعمیری پروگرام مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔
📋 Event Details
-
Event Date
08-12-2025 -
No of Audience
50 -
No of Participants
50 -
Event Venue
District Swat
🖼️ Event Photos