Social Media Links

Seminar on Mental Health and Stress Management held on 8th December 2025 at District Mardan

ڈسٹرکٹ یوتھ آفیس مردان نے آج عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں ذہنی صحت آگاہی سیمینار کا کامیاب انعقاد کیا۔ سیمینار کا مقصد نوجوانوں میں ذہنی صحت کی اہمیت اجاگر کرنا، ذہنی دباؤ، بے چینی اور دیگر نفسیاتی مسائل سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔

تقریب میں ماہر نفسیات اور ٹرینرز نوید عالم خان نے نوجوانوں کو ذہنی صحت سے متعلق عملی رہنمائی، مثبت سوچ، اسٹریس مینجمنٹ اور اپنی روزمرہ زندگی میں ذہنی توازن برقرار رکھنے کے طریقوں پر مفصل گفتگو کی۔ طلبہ و طالبات نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور سوال جواب کے سیشن میں فعال شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ یوتھ آفیس مردان نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور ان کی ذہنی و جسمانی صحت کے فروغ کے لیے مستقبل میں بھی اسی نوعیت کی سرگرمیاں جاری رکھنے کا عزم رکھتا ہے۔


📋 Event Details
  • Event Date
    08-12-2025
  • No of Audience
    50
  • No of Participants
    50
  • Event Venue
    Abdul Wali Khan University Mardan

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo