Social Media Links

International Volunteer's Day Celebrated on 5th december 2025 at District Malakand

ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ جناب محمد فیاض خان شرپاؤ کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز ملاکنڈ کے زیر اہتمام اور نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ (NCHD) ملاکنڈ کے تعاون سے انٹرنیشنل والنٹیئر ڈے کے موقع پر رانیزئی انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز، درگئی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر NCHD ملاکنڈ جناب طاہر رحمان تھے۔ تقریب کا مقصد نوجوانوں میں رضاکارانہ خدمات کے جذبے کو فروغ دینا اور سماجی فلاح و بہبود میں ان کے کردار کو اجاگر کرنا تھا۔ تقریب میں اساتذہ، طلبہ، سماجی کارکنوں اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔

مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ رضاکارانہ خدمات قوموں کی تعمیر میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں اور نوجوان نسل ملک و قوم کا روشن مستقبل ہے۔

تقریب کے اختتام پر مہمانوں میں یادگاری شیلڈز جبکہ نمایاں خدمات انجام دینے والے رضاکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں اور کامیاب انعقاد پر منتظمین کو بھی سراہا گیا۔


📋 Event Details
  • Event Date
    05-12-2025
  • No of Audience
    100
  • No of Participants
    100
  • Event Venue
    District Malakand

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo