Social Media Links
Talent Competition held on 4th December 2025 at District Swat
ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر سوات جناب حیدر علی کی نگرانی میں بیٹھک سکول نیٹ ورک کے تحت انٹر کیمپس ٹیلنٹ کمپیٹیشن 2025 منعقد کیا گیا۔
یہ پروگرام ڈپٹی کمشنر سوات جناب سلیم جان مروت اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا جناب نعمان مجاہد کی خصوصی ہدایات پر منعقد ہوا، جن کا مقصد نوجوانوں میں تخلیقی صلاحیتوں، علم اور خود اعتمادی کو فروغ دینا ہے۔
اس تقریب میں مختلف کیمپسز کے طلبہ نے حصہ لیا اور اپنی فنی و تعلیمی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا۔ نوجوانوں کی بڑی تعداد کی شرکت اور ضلع انتظامیہ کی سرپرستی نے اس پروگرام کو مزید کامیاب اور مؤثر بنایا۔
ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر سوات نے طلبہ، اساتذہ اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ آئندہ بھی نوجوانوں کے لیے مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کے انعقاد میں ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔
📋 Event Details
-
Event Date
04-12-2025 -
No of Audience
150 -
No of Participants
150 -
Event Venue
District Swat
🖼️ Event Photos