Social Media Links
Seminar on The Role of Youth and Civic Engagement on 20th November 2025 at District Shangla
ڈپٹی کمشنر شانگلہ اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایات پر جوان مرکز شانگلہ میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر شانگلہ نے “The Role of Youth and Civic Engagement” کے موضوع پر ایک بامقصد اور مؤثر سیمینار کا انعقاد کیا۔
اس سیمینار میں شانگلہ کے نوجوانان اور یوتھ ونگ شانگلہ کےممبران نے شرکت کی۔ سپیکرز نے نوجوانوں کو اپنی ذات کی اصلاح، مثبت سوچ، کردار سازی اور عملی تبدیلیوں کے ذریعے معاشرے میں بہتر اثرات پیدا کرنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔
انہوں نے اپنے سپیچز میں بتایا کہ:
ایک ملک کی سب سے بڑی طاقت اس کے نوجوانوں کی بیداری اور سرگرمیوں میں چھپی ہے۔ جب نوجوان اپنا وقت اور توانائی معاشرتی مسائل کو حل کرنے میں لگاتے ہیں، تو دنیا کی کوئی طاقت اس قوم کو ترقی سے روک نہیں سکتی۔
نوجوان اگر خود کو اخلاق، کردار اور عمل کے ذریعے سنوار لیں تو وہ دنیا بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
اس موقع پر یوتھ آفیسر نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو خود آگہی، خود احتسابی اور عملی تبدیلی کی جانب راغب کرنا تھا تاکہ وہ مستقبل میں ایک مثبت اور ذمہ دار شہری کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کر سکیں۔
شرکاء نے سیمنار کو نہایت مفید اور متاثر کن قرار دیا اور ایسے مزید پروگراموں کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔
پروگرام کے اختتام پر سپیکرز کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئی اور تمام شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے ۔
📋 Event Details
-
Event Date
20-11-2025 -
No of Audience
50 -
No of Participants
50 -
Event Venue
District Shangla
🖼️ Event Photos