Social Media Links
Two Days Book Fair 2025 at District Dir Lower
ضلعی انتظامیہ دیر لوئر و ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیس دیر لوئیر کی جانب سے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج تیمرگرہ میں نیشنل بک فاؤنڈیشن اور مSI-Services کے اشتراک سے دو روزہ کتاب میلے کا انعقاد کیا گیا۔۔
کتاب میلے کا بنیادی مقصد طلباء وطالبات کو کتاب بینی کی طرف راغب کرنا اور کتب بینی کے کلچر کو فروغ دینا تھا۔
کتاب میلے میں طلباء وطالبات ،پروفیسرز اور دیگر کتاب دوست طبقات نے شرکت کی۔۔تمام شرکاء نے اس کتاب میلے کو بہت سراہا۔۔کتابیں خریدیں گئیں ایک دوسرے کو ہدیہ بھی کی گئیں ۔۔
طلباء و طالبات نے کورس کی کتابوں کے علاؤہ دیگر کتابوں کی بھی کثیر تعداد میں خریداری کی۔۔
ڈسٹرکٹ یوتھ آفیس دیر لوئر کی جانب سے نوجوان کمیونٹی کیلیے اس طرح کے مثبت و پرثمر پروگرامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔۔
آج اختتامی روز پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر نے رضاکاروں اور مہمانوں میں سرٹیفیکیٹس اور شیلڈز تقسیم کئے۔۔
📋 Event Details
-
Event Date
04-11-2025 -
No of Audience
500 -
No of Participants
500 -
Event Venue
GPGC Timargara Dir Lower
🖼️ Event Photos