Social Media Links
Seminar on Building Confidence & Leadership Through Effective Communication 2025 at District Charsadda
ڈپٹی کمشنر چارسدہ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی خصوصی ہدایت پر محکمہ اُمورِ نوجوانان چارسدہ کے زیرِ اہتمام “Building Confidence & Leadership through Effective Communication” کے موضوع پر تربیتی سیشنز کی ایک سلسلہ وار مہم کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔
یہ سیشنز جوان مرکز چارسدہ، اسپرنگ فیلڈ کالج چارسدہ، اور گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج تنگی میں منعقد ہوئے، جن میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔
سیشنز کے دوران ماہر ٹرینرز جناب امتیاز علی (چیئرمین پاکستان ہوپ سوسائٹی)، جناب فہیم درانی (یوتھ آفیسر چارسدہ)، اور جناب حنیف شاہ (موٹیویشنل اسپیکر) نے نوجوانوں کی رہنمائی کرتے ہوئے قیادت، خوداعتمادی، ٹیم ورک اور مؤثر ابلاغ کی مہارتوں پر نہایت مفید اور عملی رہنمائی فراہم کی۔
دلچسپ سرگرمیوں کے ذریعے طلبہ کو اپنے خیالات کے اظہار، ٹیم ورک کی اہمیت، اور اعتماد میں اضافے کے مواقع فراہم کیے گئے۔ شرکاء نے محکمہ اُمورِ نوجوانان کی اس کاوش کو سراہا اور مستقبل میں ایسے مزید رہنمائی پر مبنی پروگرامز کے انعقاد کی خواہش ظاہر کی۔
پروگرام کے اختتام پر سوال و جواب کے سیشن میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو ڈسٹرکٹ یوتھ آفس چارسدہ کی جانب سے تشہیری چائے کے کپ بطور انعام پیش کیے گئے، جبکہ گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج تنگی کے سرگرم فوکل پرسن جناب ہاشم خان کو اُن کی بہترین خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔
یہ تربیتی سیشنز نوجوانوں کی شخصیت سازی، مؤثر گفتگو، اور قیادت کی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے میں سنگِ میل ثابت ہوئے۔ محکمہ اُمورِ نوجوانان چارسدہ نے عزم کا اظہار کیا کہ نوجوانوں کی فکری، اخلاقی اور عملی تربیت کے لیے اس نوعیت کے بامقصد پروگرامز آئندہ بھی جاری رہیں گے تاکہ نوجوان ایک بااعتماد، باصلاحیت اور مثبت قیادت کے طور پر اُبھر سکیں۔
📋 Event Details
-
Event Date
02-10-2025 -
No of Audience
500 -
No of Participants
500 -
Event Venue
Jawan Markaz, District Charsadda
🖼️ Event Photos