Social Media Links
Awareness Session on Readio Education Project at District Mohmand

ضلع مہمند میں ایک اہم سرگرمی کا انعقاد کیا گیا جس کا اہتمام متعلقہ ادارے نے ضلعی یوتھ آفس مہمند کے تعاون سے کیا۔ اس سرگرمی کے تحت اساتذہ کی Capacity Building کی گئی تاکہ وہ اپنی تدریسی سرگرمیوں میں تعلیم برائے پائیدار ترقی (ESD) اور عالمی شہریت کی تعلیم (GCED) کو مؤثر انداز میں شامل کرسکیں۔ اس تربیتی عمل میں ثقافتی عناصر بالخصوص ورثہ (Heritage) کو بھی سیکھنے اور سکھانے کے عمل کا حصہ بنایا گیا، جو نہ صرف نصاب کو مزید بامقصد بنائے گا بلکہ طلبہ میں ذمہ دار شہریت کا شعور بھی اجاگر کرے گا۔
اس کے ساتھ ساتھ پروگرام میں نوجوانوں کی قیادت میں "Youth-led Awareness Raising Session on Ongoing Radio Education Project" بھی منعقد کیا گیا، جس میں ریڈیو ایجوکیشن پروجیکٹ کے حوالے سے نوجوانوں کو آگاہی فراہم کی گئی۔ اس سیشن کی ایک مثبت پہلو یہ ہے کہ اس سے نوجوانوں کو نہ صرف تعلیمی حوالے سے باخبر رہنے کا موقع ملا بلکہ انہیں اپنی قیادت کی صلاحیتوں کو بھی عملی شکل دینے کا پلیٹ فارم ملا۔
منصوبہ یونیسکو (UNESCO)، اطالوی ایجنسی برائے ترقیاتی تعاون، وزارتِ خارجہ اٹلی اور ACTED کے اشتراک سے ہوا، جبکہ مقامی سطح پر اس کے انعقاد میں ضلعی یوتھ آفس مہمند کا کلیدی کردار رہا۔ اس سرگرمی سے توقع ہے کہ مقامی سطح پر تعلیمی معیار بہتر ہوگا، اساتذہ جدید تدریسی طریقہ کار اختیار کریں گے اور نوجوان اپنی سماجی ذمہ داریوں سے زیادہ آگاہ ہوں گے۔
📋 Event Details
-
Event Date
04-09-2025 -
No of Audience
150 -
No of Participants
150 -
Event Venue
District Mohmand
🖼️ Event Photos



