Social Media Links

Inter Madaris Qirat and Naat Compititon 2025 at District Khyber

صوبائی حکومت کی ماہ ربیع الاول کے حوالے سے خصوصی ہدایات پر محکمہ یوتھ افیئرز ضلع خیبر اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بین المدارس نعت خوانی و قرآت کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلے فیض القرآن جنیدیہ ذگہ کلی میں منعقد ہوئے۔ مفتی حلیم زا خان اور قاری لائق شیر نے میزبانی کے فرائض سر انجام دیئے۔ اس موقع پر علاقہ بھر سے 8 مدارس کے طلباء سمیت مقامی نوجوانوں نے حصہ لیا جنہوں نے کلام پاک کی تلاوت اور نعت خوانی بہتر انداز میں پیش کئے۔ نعت خوانی و قرآت کے مقابلوں کے نتائج کی شفافیت کےلئے 03 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ اس موقع پر حسن قرآت میں محمد نظار نے اول، محمد عادل نے دوسری جبکہ عبدالباسط نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ نعت خوانی میں عقاب شاہ نے اول، وصال محمد نے دوسری جبکہ سحر گل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایونٹ کے مہمانان خصوصی ایس ایچ او تھانہ ملاگوری حاجی ریاض حسین آفریدی اور ایڈیشنل ایس ایچ او حاجی میر عالم آفریدی تھے۔ جنہوں نے شرکاء میں کیش رقم اور شیلڈز بھی تقسیم کئے۔ شرکاء سے اپنے خطاب میں مفتی حلیم زا خان نے کہا کہ اس طرح مثبت ایکٹیویٹی کی انعقاد سے مدارس کے طلباء میں ٹیلنٹ سامنے آئے گی اور ان کی حوصلہ افزائی ہو سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ علاقے بھر کے مدارس کے نوجوان طلباء آپس میں بیٹھ کر ایک دوسرے فنون سے استفادہ حاصل کریں گے۔ پروگرام کے منتظمین اور شرکاء نے اس بہترین سرگرمی کی انعقاد پر صوبائی حکومت،

ضلعی انتظامیہ حکام اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر کا شکریہ ادا کیا۔


📋 Event Details
  • Event Date
    03-09-2025
  • No of Audience
    150
  • No of Participants
    150
  • Event Venue
    District Khyber

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo