Social Media Links
Divisional Level Naat Qirat Competition 2025 at District Abbottabad

آج ایبٹ آباد میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفس ایبٹ آباد نے عشرۂ رحمتُ للعالمین ﷺ کے سلسلے میں، کمشنر ہزارہ جناب فیاض علی شاہ کی ہدایت پر ایک پرُوقار سیرت النبی ﷺ کانفرنس اور ڈویژنل سطح کے قرأت و نعت مقابلے منعقد کیے۔
اس بابرکت موقع پر ہزارہ ڈویژن کے مختلف اضلاع سے طلباء و طالبات نے بھرپور شرکت کی اور نعت و قرأت کے ذریعے اپنی محبتِ رسول ﷺ کا اظہار کیا۔
قرأت مقابلہ کے نتائج:
ماریہ بی بی – اوّل پوزیشن (80,000 روپے نقد انعام)
محمد مہاز – دوئم پوزیشن (60,000 روپے نقد انعام)
محمد وقاص – سوئم پوزیشن (40,000 روپے نقد انعام)
نعت مقابلہ کے نتائج:
سید احمد شاہ – اوّل پوزیشن (80,000 روپے نقد انعام)
سید فرید شاہ – دوئم پوزیشن (60,000 روپے نقد انعام)
نعمان احمد – سوئم پوزیشن (40,000 روپے نقد انعام)
کامیاب طلباء و طالبات کو شیلڈز اور نقد انعامات سے نوازا گیا تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں۔
اس موقع پر کمشنر ہزارہ جناب فیاض علی شاہ بطورِ مہمانِ خصوصی شریک ہوئے، جبکہ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد اور اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد نے بھی تقریب میں اپنی شرکت سے رونق بخشی۔
ہم تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں معزز ججز، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ایبٹ آباد اور ٹی ایم اے ایبٹ آباد کا، جن کے تعاون سے یہ بابرکت پروگرام کامیابی سے منعقد ہوا۔
اللہ تعالیٰ ان مساعی کو قبول فرمائے اور ہماری نوجوان نسل کو عشقِ رسول ﷺ، اخلاقِ نبوی ﷺ اور اتباعِ سنت کی روشنی عطا فرمائے۔
📋 Event Details
-
Event Date
03-09-2025 -
No of Audience
400 -
No of Participants
400 -
Event Venue
District Abbottabad
🖼️ Event Photos








