Social Media Links
Digital Skills Closing Cermony 2025 at District Malakand

ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، حامد الرحمٰن کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر ملاکنڈ کی زیر نگرانی تحصیل درگئی میں نوجوانوں کیلئے تین ماہ پر مشتمل ای کامرس ٹریننگ کورس کا آغاز کیا گیا تھا، جو TMA ہال درگئی میں جاری رہا۔ اس پروگرام میں 60 سے زائد طلباء نے شمولیت اختیار کی۔
تربیتی پروگرام میں نوجوانوں کو درج ذیل ای کامرس پلیٹ فارمز اور دیگر بنیادی ڈیجیٹل ٹولز پر عملی مہارت فراہم کی گئی:
Shopify
Amazon
eBay
کورس میں تحصیل درگئی کی تقریباً ہر یونین کونسل سے نوجوان شریک ہوئے، جو ڈیجیٹل مستقبل کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔
آج یہ کورس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی تحصیل چئیرمین پیر اسلام غازی تھے، جنہوں نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور اس اقدام کو علاقے کے نوجوانوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کی طرف ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ
یوتھ آفیسر کی نوجوانوں کیلئے گرانقدر کاوشوں کو بھی سراہا۔
📋 Event Details
-
Event Date
03-09-2025 -
No of Audience
40 -
No of Participants
40 -
Event Venue
Diostrict Malakand
🖼️ Event Photos





