Social Media Links

Seminar on Seerat Un Nabi 2025 at District South Waziristan lower

1500 واں جشنِ ولادت النبی ﷺ اور سیرت النبی ﷺ کانفرنس

ڈعشرۂ رحمتُ للعالمین ﷺ کے موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفس جنوبی وزیرستان لوئر کے زیرِ اہتمام 1500 واں جشنِ ولادت النبی ﷺ اور سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف اسکولوں اور مدارس کے طلبہ نے قرأت و نعت کے مقابلوں میں بھرپور حصہ لیا۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ مقررین نے اپنے خطابات میں سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں نوجوان نسل کی اخلاقی تربیت، کردار سازی اور اتحادِ اُمت کی اہمیت پر زور دیا۔

اسی سلسلے کی ایک بڑی تقریب کمشنر آفس ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈویژنل سطح پر منعقد ہوئی، جس میں جنوبی وزیرستان لوئر کے منتخب طلبہ نے ڈسٹرکٹ یوتھ آفس کی رہنمائی میں شرکت کی۔ مختلف اضلاع کے طلبہ نے قرأت و نعت کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جبکہ پوزیشن ہولڈرز کے نام صوبائی سطح پر بھیجے گئے۔ ان تقریبات نے نہ صرف نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع فراہم کیا بلکہ سیرتِ رسول ﷺ کے فروغ اور دینی تعلیمات کی ترویج میں بھی اہم کردار ادا کیا۔


📋 Event Details
  • Event Date
    03-09-2025
  • No of Audience
    300
  • No of Participants
    300
  • Event Venue
    District South Waziristan Lower

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo