Social Media Links
Celebration of Ashra Rehmat-ul-lil Alameen 2025 at District Mardan

عشرۂ مبشرہ رحمت اللعالمین ﷺ کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مردان کے زیرِ اہتمام آج برینی برنچ اسکول اینڈ کالج میں نعت و قرأت کے روح پرور مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات نے نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ نعتیہ کلام اور قرآنِ پاک کی تلاوت پیش کی۔
پروگرام میں معزز ججز نے تلاوت و نعت کے مختلف پہلوؤں پر طلبہ کی کارکردگی کو پرکھا اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے عشرۂ مبشرہ رحمت اللعالمین ﷺ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس طرح کے مقابلے نہ صرف طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارتے ہیں بلکہ ان کے اندر عشقِ رسول ﷺ اور قرآنی تعلیمات سے وابستگی کو بھی مزید مضبوط کرتے ہیں۔
نوجوان نسل کو دین سے وابستگی اور سیرتِ نبوی ﷺ کی روشنی میں عملی زندگی گزارنے کی تربیت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
📋 Event Details
-
Event Date
02-09-2025 -
No of Audience
80 -
No of Participants
80 -
Event Venue
District Mardan
🖼️ Event Photos




