Social Media Links

Awareness Session on Blood Donation 2025 at District Battagram

انقلاب سٹوڈنٹس فیڈریشن، قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن و ڈسٹرکٹ یُوتھ آفس بٹگرام کے زیرِ انتظام ٹی ایم اے ہال میں ایک باوقار بلڈ ڈونیشن سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد خون عطیہ کرنے کے متعلق شعور و آگاہی بیدار کرنا اور معاشرے میں انسانیت کی خدمت کے جذبے کو فروغ دینا تھا۔

اس سیمینار میں قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن کے بانی و چیئرمین ظہور احمد قلب والے نے خصوصی شرکت کی، جبکہ تحریکِ انقلاب پولیٹیکل موومنٹ کے چیئرمین نعیم شاہین، اور معروف کاروباری شخصیت و "ولی شوز" کے اونر جنید غوری بھی شریکِ محفل رہے۔

اس کے علاوہ مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں اور اسٹوڈنٹ فیڈریشنز نے بھی بھرپور شرکت کی، جن میں:

- پختون اسٹوڈنٹ فیڈریشن

- اسلامی جمعیت طلبہ

- مسلم اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن

-انقلاب سٹوڈنٹس فیڈریشن

اس سیمینار نے نہ صرف نوجوانوں میں بلڈ ڈونیشن کے حوالے سے شعور اجاگر کیا بلکہ مختلف طبقہ ہائے فکر کے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر خدمتِ انسانیت کے عزم کو مزید مضبوط کیا۔


📋 Event Details
  • Event Date
    02-09-2025
  • No of Audience
    100
  • No of Participants
    100
  • Event Venue
    District Battagram

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo