Social Media Links
Rehmat-ul-lil Alameen Conferene 2025 at District Dir Upper

سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا اور ڈپٹی کمشنر دیر بالا کے خصوصی ہدایات پر حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت کے 1500 ویں یومِ پیدائش کی مناسبت سے اور عشرۂ رحمت للعالمین ﷺ کے سلسلے میں، محکمہ امورِ نوجوانان دیر اپر نے ضلعی انتظامیہ دیر بالا کے اشتراک سے دیر ماڈل کالج دیر اپر میں ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار کا عنوان تھا: “سوشل میڈیا کے مفید استعمال کی تعلیم و تربیت میں ریاستی ذمہ داریاں، سیرتِ طیبہ ﷺ کی روشنی میں۔”
معروف اسکالرز صاحبزادہ امداد اللہ صاحب اور صاحبزادہ رضوان اللہ صاحب نے نہایت جامع اور مدلل خطابات کیے جن میں انہوں نے عصرِ حاضر کے میڈیا، ابلاغ اور جدید ٹیکنالوجی کے ذمہ دارانہ استعمال سے متعلق نبویؐ ہدایات کو تفصیل سے اجاگر کیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پلاننگ افیسر جناب معراج گل صاحب بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کے علمی و فکری پروگرام طلبہ کے لیے نہایت اہم ہیں کیونکہ یہ نہ صرف ان کے علم میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ عملی زندگی میں بھی رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ رسولِ اکرم ﷺ کی سیرت کا مطالعہ اپنی زندگی کا حصہ بنائے، کیونکہ آپ ﷺ کی تعلیمات سراسر رحمت، حکمت اور بنی نوع انسان کے لیے رہنمائی ہیں۔
دیگر معزز مہمانان میں جناب صاحبزادہ عادل مراد صاحب پرنسپل دیر ماڈل کالج اور جناب شہزاد طارق صاحب ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر بھی شریک تھے۔ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض جناب صدیق اللہ صاحب نے انجام دیے۔
طلبہ نے اس علمی و فکری نشست کے انعقاد پر ضلعی یوتھ آفیسر کا خصوصی شکریہ ادا کیا، خاص طور پر اس بابرکت عشرۂ رحمت للعالمین ﷺ کے موقع پر جو حضور ﷺ کی حیاتِ طیبہ میں مجسم رحمت و برکت کا پیغام یاد دلاتا ہے۔
تقریب کے اختتام پر طلبہ میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ معزز مہمانان اور مقررین کو ان کی خدمات کے اعتراف میں شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔
📋 Event Details
-
Event Date
03-09-2025 -
No of Audience
220 -
No of Participants
220 -
Event Venue
District Dir Upper
🖼️ Event Photos





