Social Media Links
Six Months Optical Fiber Course Closing Cermony 2025 at District Dir Lower

ڈپٹی کمشنر لوئر دیر محمد عارف خان کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفس لوئر دیر کے زیر انتظام الاظہر کالج تیمرگرہ میں گزشتہ چھ ماہ سے جاری آپٹیکل فائبر کورس اختتام پذیر ہو ا،کورس میں تقریبا 40طلباء نے حصہ لیا، کورس کے اختتام پر ڈسٹرکٹ جرگہ ہال بلامبٹ میں ایوارڈ اور سرٹفکیٹ سرمنی کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لوئر دیر بشیر خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی.. جبکہ دیگر مہمانوں میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر جہان زیب پاشا اور کالج کے پرنسپل جاوید اقبال شامل تھے،اس موقع پر طلباء میں کورس سرٹفکیٹ اور اعزازی شیلڈز تقسیم کیئے گئے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لوئر دیر بشیر خان اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر جہان زیب پاشا کا کہنا تھا کہ ان شارٹ کورسز کی بدولت نوجوان دور جدید کے چیلنجز کا با آسانی مقابلہ کرسکتے ہیں کورس کے مقاصد میں آپٹیکل فائبر سپلائسنگ کے شعبے میں تربیت فراہم کرنا ہے کیونکہ موجودہ دور میں آپٹیکل کیبل فائبر بچھانے کے کام میں تیزی آتی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ کورس کا مقصد یہ ہے کہ طلبا کو ٹیلی کوم انڈسٹری کے مختلف شعبوں جیسے پی ٹی سی ایل، موبی لنک، یوفون پرائیویٹ لمٹیڈ، ٹیلی نار، وطین، وارد، زونگ، ملٹی نیٹ، ہواوے،الکیٹل اور سیمنز میں ٹرانسمیشن کے ایک جزو کے طور پر آپٹیکل فائبر ٹرانسمیشن کی ایپلی کیشنز سے متعارف کرایا جائے اور اس میں تربیت فراہم کی جائے جس سے وہ نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک بھی بہترین جابز حاصل کرسکتے ہیں
📋 Event Details
-
Event Date
02-09-2025 -
No of Audience
50 -
No of Participants
50 -
Event Venue
District Dir Lower
🖼️ Event Photos





