Social Media Links

Ashra Rehmat-ul-lil Alameen Conference 2025 at District Haripur

سیکرٹری یوتھ اینڈ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور ڈپٹی کمشنر ہری پور کی ہدایات پر، ضلعی انتظامیہ ہری پور، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر ہری پور اور ٹی ایم اے ہری پور کے باہمی تعاون سے عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ کے موقع پر نوجوانوں کے لیے ایک روح پرور نعت و قرأت کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔ یہ پر وقار تقریب ٹی ایم اے ہال ہری پور میں ہوئی جس میں نوجوان طلبہ نے بڑے جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف قمر ضیاء ملک تھے، جنہوں نے طلبہ کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ مقابلے نہ صرف دین سے وابستگی کو بڑھاتے ہیں بلکہ نوجوان نسل کو اسلامی تعلیمات اور محبتِ رسول ﷺ کے پیغام سے بھی روشناس کراتے ہیں۔

ججز میں ضلعی خطیب، تحصیل خطیب اور دیگر جید علما شامل تھے جنہوں نے نہایت سنجیدگی اور انصاف پسندی سے طلبہ کی کارکردگی کو پرکھا۔

مقابلے کے اس مرحلے میں دونوں کیٹیگریز (نعت اور قرأت) کے بہترین پرفارمرز کا انتخاب کیا گیا ہے۔ یہ طلبہ اب بدھ کے روز فائنل راؤنڈ میں حصہ لیں گے جہاں آخری فیصلہ ہوگا اور انعامات بھی اسی موقع پر تقسیم کیے جائیں گے۔

یہ سلسلہ نوجوانوں کو دین سے قریب کرنے، ان کی صلاحیتوں کو ابھارنے اور ایک صحت مند دینی و فکری ماحول فراہم کرنے کی شاندار کوشش ہے۔


📋 Event Details
  • Event Date
    01-09-2025
  • No of Audience
    180
  • No of Participants
    180
  • Event Venue
    District Haripur

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo