Social Media Links

Rehmat-ul-lil Alameen Conference 2025 at District Swat

صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات کے تحت ضلعی انتظامیہ سوات کے زیراہتمام محکمہ اُمور نوجوانان سوات اور محکمہ تعلیم (مردانہ و زنانہ) سوات کے تعاون سے ڈویژنل ہیڈکوارٹر ضلع سوات میں ڈویژنل رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس 25-2024 کا انعقاد ہوا جس میں ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع سے طلباء و طالبات نے حُسن قرات و نعت خوانی کے مقابلوں میں حصہ لیا۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ لیول مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام اضلاع سے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کُل 44 اُمیدواروں نے ڈویژنل لیول مقابلے میں حصہ لیا۔

کانفرنس میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عابدوزیر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف و ہیومن رائٹس) ملاکنڈ شاکراللہ، ڈسٹرکٹ آفیسر یوتھ افئیرز سوات حیدر علی، محکمہ تعلیم کے سربراہان اورسکولوں و مدارس کے طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔

آج 1 ستمبر 2025 کو ودودیہ ہال سیدو شریف سوات میں اُن تمام اُمیدواروں کے درمیان حُسن قرات اور نعت خوانی کا مقابلہ ہوا۔ مقابلوں میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن کا فیصلہ کرنے کیلئے6 ممبرز جیوری جن میں 3 ممبرز براۓ حسن قرات جبکہ نعت خوانی کے لئے 3 ممبرز کی جیوری مقرر کی گئی۔ جیوری ممبرز نے متفقہ طور پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کا انتخاب کیا جس میں حُسن قرات اور نعت خوانی کے مقابلوں میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل پوزیشن حاصل کرنے والوں کو ڈویژنل ہیڈکوارٹر اور ضلعی انتظامیہ سوات کی طرف تعریفی اسناد دی گئی۔


📋 Event Details
  • Event Date
    02-09-2025
  • No of Audience
    80
  • No of Participants
    80
  • Event Venue
    District Swat

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo