Social Media Links
Ashar Rehmat-ul-lil Alameen Conference 2025 at District South Waziristan Lower

ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر جناب مسرت زمان اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبرپختونخوا جناب ڈاکٹر نعمان مجاہد کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں عشرۂ رحمتُ للعالمین ﷺ کے موقع پر ایک پروقار قرأت و نعت مقابلہ گورنمنٹ ہائی اسکول وانا میں منعقد کیا گیا۔
مقابلوں کے نتائج درج ذیل ہیں:
قرأت مقابلہ
محمد عالم ولد سلیم خان – دارالعلوم وانا (اوّل پوزیشن)
سلمان خان ولد دین محمد – گورنمنٹ ہائی اسکول وانا (دوئم پوزیشن)
عبدالبصیر – النور پبلک اسکول وانا (سوئم پوزیشن)
نعت مقابلہ
صیغت اللہ ولد محمد فاروق – گورنمنٹ ہائی اسکول وانا (اوّل پوزیشن)
عامر اللہ – دارالعلوم وانا (دوئم پوزیشن)
نور زادہ ولد شاہ جہان – گورنمنٹ ہائی اسکول کاری کوٹ (سوئم پوزیشن)
یہ باصلاحیت طلباء اب ضلع جنوبی وزیرستان لوئر کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈویژنل سطح کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔
ہم اللہ ربّ العزت سے دعاگو ہیں کہ وہ اس بابرکت مقابلے کو اپنی بارگاہِ اقدس میں قبول فرمائے، ان معصوم لبوں سے گونجنے والی قرأت و نعت کو ہمارے لئے وسیلۂ نجات بنائے، اور ہماری نوجوان نسل کو عشقِ رسول ﷺ، اتباعِ سنت اور خدمتِ دین کی سعادتوں سے سرفراز فرمائے۔
📋 Event Details
-
Event Date
01-09-2025 -
No of Audience
50 -
No of Participants
50 -
Event Venue
District South Waziristan Lower
🖼️ Event Photos



