Social Media Links

Rehmat-ul-lil Alameen Conference 2025 at District Kolai Palas

صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر کولائی پالس جناب نور الامین صاحب کی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفس کولائی پالس نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کولائی پالس کے تعاون سے عشرہ رحمت اللعالمین کے سلسلے میں ٹی ایم اے ہال پالس میں سیرت النبیﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا۔اس کانفرنس میں ضلعی انتظامیہ ، علماء کرام، طلباء اور مقامی عمائدین نے حصہ لیا۔

پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعتِ رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔ مقررین نے سیرت النبی ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور نوجوانوں کو اس بات کی ترغیب دی کہ وہ اپنی زندگیوں کو سیرت النبی ﷺ کے مطابق ڈھالیں تاکہ ایک پرامن اور خوشحال معاشرہ تشکیل پا سکے۔

مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ رسول اکرم ﷺ کی سیرت انسانیت کے لئے بہترین عملی نمونہ ہے، جس میں عدل، مساوات، رواداری اور بھائی چارے کا درس موجود ہے۔

اس کانفرنس میں مختلف سکولوں اور مدارس کے طلبہ کے مابین قرات و نعت مقابلے کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں طلبہ نے خوش الحانی اور ادب و احترام کے ساتھ قرآن کریم کی تلاوت اور نعت شریف پیش کیں۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو ایوارڈز اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔


📋 Event Details
  • Event Date
    01-09-2025
  • No of Audience
    80
  • No of Participants
    80
  • Event Venue
    District Kolai Palas

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo