Social Media Links
Seminar on Sirat-un-Nabi 2025 at District Charsadda

ڈپٹی کمشنر چارسدہ جناب ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی ہدایت پر محکمہ اُمورِ نوجوانان چارسدہ کے زیراہتمام جوان مرکز چارسدہ میں 1500 واں جشنِ ولادت النبی ﷺ اور سیرت النبی ﷺ سیمینار منعقد کیے گئے۔ ان تقریبات میں مختلف اسکولوں، مدارس اور اداروں کے طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔
پہلی تقریب میں، جس کا انعقاد جشنِ ولادت اور سیرت النبی ﷺ کانفرنس کے عنوان سے کیا گیا، قرأت و نعت کے مقابلوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چارسدہ محترمہ رینہ تھیں، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ریاض احمد، اسسٹنٹ کمشنر تنگی وقاص خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محترمہ سونیا ناز، ضلعی خطیب مفتی عبدالباسط، مولانا عبدالرؤف شاکر، تحصیل چیئرمین اور مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ مقررین نے سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں نوجوانوں کی کردار سازی، اخلاقی تربیت اور اتحادِ امت کی اہمیت پر زور دیا۔ تقریب کے اختتام پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں شیلڈز اور اسناد تقسیم کی گئیں۔
اسی تسلسل میں، دوسری تقریب سیرت النبی ﷺ سیمینار کے عنوان سے منعقد ہوئی جس کی مہمانِ خصوصی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ محترمہ سونیا ناز تھیں۔ اس سیمینار میں اسلامی سوسائٹی کے سربراہ شیخ مولانا محمد آصف اور سکاؤٹس کے نمائندہ محمد علی نے بطور مہمان مقرر شرکت کی۔ مقررین نے نوجوانوں کے کردار، تربیت اور عملی زندگی کے پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ سیرت النبی ﷺ کو اپنانے سے معاشرے میں امن، بھائی چارہ اور مثبت تبدیلی پیدا کی جا سکتی ہے۔
📋 Event Details
-
Event Date
29-08-2025 -
No of Audience
250 -
No of Participants
250 -
Event Venue
District Charsadda
🖼️ Event Photos








