Social Media Links

Marka-e-Haq Football Tournament 2025 at District Malakand

ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، حامد الرحمٰن کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس اور ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز ملاکنڈ کے تعاون سے معرکہ حق اور جشنِ آزادی کی مناسبت سے ظفر پارک بٹ خیلہ میں جشنِ آزادی فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) ملاکنڈ، سکندر خان نے ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر اور معززین علاقہ بھی موجود تھے۔

ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں ینگ مین تھانہ اور سرائے بالا کی ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا، جو ینگ مین تھانہ کی ٹیم نے ایک دلچسپ کھیل کے بعد 1-5 سے جیت لیا۔

میچ کے دوران شائقین کی بڑی تعداد موجود رہی، جنہوں نے اس شاندار مقابلے کا بھرپور لطف اٹھایا۔

معرکۂ حق اور جشنِ آزادی کے جذبے کو زندہ رکھنے کیلئے جاری یہ ٹورنامنٹ محض ایک کھیل نہیں بلکہ اتحاد، حب الوطنی اور ٹیم ورک کی روشن علامت ہے، جس میں نوجوان بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔


📋 Event Details
  • Event Date
    08-08-2025
  • No of Audience
    120
  • No of Participants
    120
  • Event Venue
    District Malakand

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo