Social Media Links
Kashmir Exploiation Day 2025 at District Abbottabad

یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفس ایبٹ آباد نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ایبٹ آباد کی ہدایت پر ایک پرُوقار اور جذبہ حب الوطنی سے بھرپور تقریب کا انعقاد کیا، جس کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہارِ یکجہتی کرنا تھا۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی گئی۔ قومی ترانہ پڑھا گیا اور شہدائے کشمیر کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
ایبٹ آباد کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات نے بھرپور جوش و جذبے سے تقریب میں شرکت کی اور تقاریر، کشمیری نغمات اور ٹیبلو کے ذریعے کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان تھے۔ دیگر معزز مہمانوں میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر زراک یار طورو، ڈپٹی ڈی ای او (میل) جناب نصیر تنولی، اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر محترمہ بشرٰی مسرور بھی شریک ہوئیں، جن کی موجودگی نے شرکاء کی حوصلہ افزائی کی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس ایبٹ آباد (میل و فی میل) نے طلبہ کی شمولیت اور شاندار پیشکشوں کے انتظام میں بھرپور کردار ادا کیا، جبکہ ٹی ایم اے نے مقامِ تقریب اور دیگر انتظامات میں فعال معاونت فراہم کی۔ تمام اداروں کی باہمی تعاون سے تقریب کو ایک کامیاب اور یادگار موقع میں تبدیل کر دیا گیا۔
یہ تقریب نہ صرف کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کی علامت تھی بلکہ اس میں نوجوان نسل کے کردار کو اُجاگر کیا گیا، جو کہ آزادیٔ کشمیر کی جدوجہد میں اہم ستون ہے۔
📋 Event Details
-
Event Date
05-08-2025 -
No of Audience
240 -
No of Participants
240 -
Event Venue
District Abbottabad
🖼️ Event Photos


