Social Media Links
Kashmir Exploiation Day 2025 at District Malakand

یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے ڈسٹرکٹ یوتھ آفس ملاکنڈ کی تقریب
ملاکنڈ (5 اگست 2025) — ڈسٹرکٹ یوتھ آفس ملاکنڈ کے زیر اہتمام اور گورنمنٹ ڈگری کالج بٹ خیلہ کے باہمی اشتراک سے "یومِ استحصالِ کشمیر" کے حوالے سے ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ حامدالرحمان اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبرپختونخوا نعمان مجاہد کی خصوصی ہدایات پر منعقد ہوئی۔
تقریب کا مقصد کشمیری عوام کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا تھا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ایک متنازعہ خطہ ہے اور کشمیری عوام کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت دیا جانا چاہیے۔ بھارتی مظالم، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اور ذرائع ابلاغ پر قدغن عالمی برادری کی فوری توجہ کے متقاضی ہیں۔
تقریب میں آگاہی تقاریر، ملی نغمے، پلے کارڈز کی نمائش، کشمیر سے متعلق کوئز مقابلہ اور کشمیری شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا۔ آخر میں جیتنے والے طلباء میں نقد انعامات اور اسناد جبکہ معزز مہمانوں میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔ تقریب کے اختتام پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے واک بھی منعقد کی گئی۔
📋 Event Details
-
Event Date
05-08-2025 -
No of Audience
180 -
No of Participants
180 -
Event Venue
District Malakand
🖼️ Event Photos





