Social Media Links
Kashmir Exploiation Day 2025 at District South Waziristan Lower

ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر جناب مسرت زمان اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا جناب نعمان مجاہد کی ہدایات پر، ضلع جنوبی وزیرستان لوئر میں "یومِ استحصالِ کشمیر" کے موقع پر بھارتی غیر قانونی قبضے کے خلاف اور کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک یکجہتی واک کا انعقاد کیا گیا۔
واک میں تمام لائن ڈیپارٹمنٹس، سول سوسائٹی، طلباء، اساتذہ، اور یوتھ نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔
شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر کشمیریوں کے حقِ خودارادیت، آزادی، اور بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کی۔
یہ واک اس قومی عزم کا مظہر تھی کہ:
کشمیر ہماری شہ رگ ہے
ظلم کے خلاف خاموشی جرم ہے
کشمیری تنہا نہیں — ہم ان کے ساتھ ہیں
📋 Event Details
-
Event Date
05-08-2025 -
No of Audience
30 -
No of Participants
30 -
Event Venue
South Waziristan Lower
🖼️ Event Photos



