Social Media Links
District Youth Office Torghar Conducted Emergency Preparedness Training in Collaboration with Civil Defence on 22-07-2026
ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا اور ڈپٹی کمشنر تورغر کی خصوصی ہدایات پر ضلعی یوتھ آفس تورغر نے سول ڈیفنس تورغر کے تعاون سے مدرسہ تعلیم القرآن جدباء میں نوجوانوں کے لیے ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تربیتی نشست کا کامیاب انعقاد کیا۔
اس تربیتی نشست کا مقصد نوجوانوں میں ہنگامی حالات، قدرتی آفات اور دیگر غیر متوقع واقعات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیت پیدا کرنا، ان میں ذمہ داری کا احساس بیدار کرنا اور انہیں اپنی اور دوسروں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنا تھا۔
تربیت کے دوران سول ڈیفنس کے ماہرین نے شرکاء کو ابتدائی طبی امداد (First Aid)، آگ لگنے کی صورت میں حفاظتی اقدامات، ریسکیو کے بنیادی اصول، ہنگامی انخلاء (Evacuation)، زلزلہ، سیلاب اور دیگر قدرتی آفات کے دوران احتیاطی تدابیر، آگ بجھانے والے آلات کے درست استعمال اور حادثات کی صورت میں فوری ردعمل کے بارے میں عملی مظاہروں کے ذریعے آگاہی فراہم کی۔
اس موقع پر ضلعی یوتھ آفیسر تورغر نے اپنے خطاب میں نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ہنگامی حالات میں گھبراہٹ کا شکار ہونے کے بجائے تربیت کے دوران سیکھی گئی احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اصولوں پر عمل کریں، اپنی کمیونٹی میں آگاہی پھیلائیں اور ایک ذمہ دار شہری کے طور پر معاشرے کی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں، اور ان کی بروقت تربیت ایک محفوظ، مضبوط اور باصلاحیت معاشرے کی بنیاد ہے۔
شرکاء نے تربیتی سرگرمیوں میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ حاصل کردہ معلومات کو اپنی روزمرہ زندگی میں اپنائیں گے اور اپنے اہلِ خانہ اور کمیونٹی تک بھی منتقل کریں گے تاکہ ہنگامی حالات میں جانی و مالی نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے
📋 Event Details
-
Event Date
22-07-2026 -
No of Audience
50 -
No of Participants
50 -
Event Venue
District Youth Office Torgar
🖼️ Event Photos