Social Media Links
District Youth Office Charsadda Organized Day 1 of a Three-Day Climate Change Awareness Session held on 22 July 2026.
محکمہ امورِ نوجوانان چارسدہ اور پاکستان ریڈ کریسنٹ کے باہمی اشتراک سے جوان مرکز چارسدہ میں موسمیاتی تبدیلی کے موضوع پر تین روزہ تربیتی سیشن کا آغاز کیا گیا، جس کا آج پہلا روز تھا۔
تربیتی سیشن میں 30 نوجوانوں نے شرکت کی، جہاں انہیں موسمیاتی تبدیلی کے اسباب، اثرات، ماحولیاتی تحفظ اور اس سے نمٹنے کے مؤثر و عملی طریقوں کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔ عملی سرگرمیوں کے ذریعے شرکاء کی استعدادِ کار میں اضافہ کیا گیا تاکہ وہ اپنی برادری میں ماحول دوست اقدامات کو فروغ دے سکیں۔
اس تربیت کی خاص بات یہ ہے کہ تربیت مکمل ہونے کے بعد یہی نوجوان اپنی اپنی کمیونٹیز میں آگاہی سیشنز منعقد کریں گے، تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز، اس کے اثرات اور حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا جا سکے۔
یہ تربیتی پروگرام آئندہ دو روز تک جاری رہے گا، جس کے دوران شرکاء کو مزید عملی تربیت، رہنمائی اور کمیونٹی انگیجمنٹ کے حوالے سے مہارتیں فراہم کی جائیں گی۔
📋 Event Details
-
Event Date
22-07-2026 -
No of Audience
30 -
No of Participants
30 -
Event Venue
District Youth Office Charsadda
🖼️ Event Photos