Social Media Links
District Youth Office Hangu Distributed Certificates to CCTV and NEBOSH Course Graduates held on 21 July 2026
ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر ہنگو نے سی سی ٹی وی اور نیبوش کورسز کے طلبہ میں اسناد تقسیم کیں
ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر ہنگو جناب رضا اللہ خان وزیر نے ابراہیم زئی ہنگو میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں شرکت کر کے سی سی ٹی وی اور نیبوش کورسز کے کامیاب طلبہ میں اسناد تقسیم کیں۔
RIMS ایجوکیشن سسٹم اور ہنگو یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ضلع ہنگو کے نوجوانوں کیلئے ایک ماہ کا سی سی ٹی وی اور دو ماہ کا نیبوش کورس منعقد کیا اس کورس میں
مجموعی طور پر 103 نوجوانوں نے شرکت کی جن میں 56 نیبوش کورس اور 47 سی سی ٹی وی کورس کے طلبہ شامل ہیں
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر ہنگو نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے RIMS ایجوکیشن سسٹم اور ہنگو یوتھ آرگنائزیشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہنگو اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفس ہنگو نوجوانوں کو روزگار کے قابل بنانے کے لیے اس طرح کے تربیتی پروگراموں کے انعقاد میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر ہنگو نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں پیشہ ورانہ مہارتوں کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے اور اس قسم کے کورسز نوجوانوں کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔
تقریب کے اختتام پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر نے RIMS ایجوکیشن سسٹم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب فیاض شاہ اور ڈویژنل کوآرڈینیٹر ملک حشمت خان سے اپنے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ضلع ہنگو میں مستقبل میں پیش کیے جانے والے مختلف پیشہ ورانہ کورسز اور تربیتی پروگراموں کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
جاری کردہ:
📋 Event Details
-
Event Date
21-07-2026 -
No of Audience
100 -
No of Participants
100 -
Event Venue
District Youth Office Hangu
🖼️ Event Photos