District Youth Office Upper Chitral Supports Seven-Day Nature & Survival Scouts Camporee 2026 held from 10–17 July 2026, in Borghal valley

بورغل ویلی اپر چترال میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفس اپر چترال کے تعاون سے ڈسٹرکٹ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن اپر چترال اور اے کے وائی ایس بی اپر چترال کے زیرِ اہتمام 10 تا 17 جولائی 2026 تک “فطرت اور بقا (Nature & Survival)” کے عنوان سے منعقد ہونے والا سات روزہ اسکاؤٹس کیمپوری 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔

اس کیمپ میں چترال بھر سے ۱۰۰ سے زائید نوجوانوں نے شرکت کی، جہاں انہیں تجربہ کار ٹرینرز کی نگرانی میں اسکاؤٹنگ، قائدانہ صلاحیتوں، ٹیم ورک، اور عملی بقا سے متعلق مختلف مہارتوں کی تربیت فراہم کی گئی۔

کیمپ کے دوران شرکاء نے ٹینٹ پچنگ، کیمپ کرافٹ، ناٹس اینڈ لیشنگ، گیجٹ میکنگ، پائینئرنگ، فرسٹ ایڈ و ریسکیو، آؤٹ ڈور کوکنگ، کھیلوں، موسیقی اور کیریئر کونسلنگ سمیت متعدد سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا۔ اس کے علاوہ قورمبر جھیل تک پیدل مہم (Hike) اس کیمپ کا سب سے یادگار حصہ ثابت ہوئی، جسے تمام شرکاء نے اپنی بہترین تجربات میں شمار کیا۔

کیمپ کا دورہ فرنٹیئر کور (FC)، پولیس، لیویز، STEP کے اساتذہ اور دیگر مہمانوں نے بھی کیا اور شرکاء کے نظم و ضبط، تربیت اور جذبۂ خدمت کو سراہا۔

اختتامی تقریب میں شرکاء اور ٹرینرز میں اسناد اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں تاکہ ان کی محنت، لگن اور کامیاب شرکت کو سراہا جا سکے۔

ہم نوجوانوں کی کردار سازی، قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ، رضاکارانہ خدمات اور مثبت سرگرمیوں کے ذریعے اپر چترال کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں


📋 Event Details
  • Event Date
    21-07-2026
  • No of Audience
    100
  • No of Participants
    100
  • Event Venue
    District Youth Office Chitral Upper

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo