Social Media Links
World Population Day Awareness Seminar Organized by District Youth Office Lakki Marwat, held on 11-07-2026
عالمی یومِ آبادی 2026ء کے موقع پر محکمہ بہبودِ آبادی اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفس لکی مروت کے باہمی تعاون سے ایک خصوصی آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا، جس کا مقصد بڑھتی ہوئی آبادی، خاندانی منصوبہ بندی، پائیدار ترقی اور صحتِ عامہ کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنا تھا۔
سیمینار میں ضلعی افسر برائے بہبودِ آبادی زیشان خان گنڈاپور، مطیع اللہ (کمپیوٹر آپریٹر)، ڈسٹرکٹ یوتھ آفس لکی مروت، ڈاکٹر توقیر خان (ڈی ڈی ایچ او) سمیت دیگر سرکاری افسران اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ دستیاب وسائل کے مطابق متوازن آبادی ہی ملکی ترقی، معاشی استحکام اور خاندانی خوشحالی کی ضمانت ہے، جبکہ نوجوانوں اور عوام میں ذمہ دارانہ طرزِ عمل اور خاندانی منصوبہ بندی کے بارے میں آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
تقریب کے اختتام پر ضلع بھر میں عالمی یومِ آبادی کے حوالے سے عوامی آگاہی مہمات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا تاکہ صحت مند، خوشحال اور پائیدار معاشرے کے قیام میں مؤثر کردار ادا کیا جا سکے۔
📋 Event Details
-
Event Date
11-07-2026 -
No of Audience
50 -
No of Participants
50 -
Event Venue
District Youth Office Laki Marwat
🖼️ Event Photos